Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / متھالی راج نے شاہ رخ خان کا 4 گھنٹے انتظار کیا

متھالی راج نے شاہ رخ خان کا 4 گھنٹے انتظار کیا

ممبئی ۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج سے معافی مانگ لی۔شاہ رخ اپنے نئے پروگرام کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی پہلی قسط میں کرن جوہر اور میتھالی راج کو مدعو کیا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان خود غائب ہوگئے اور ریکارڈنگ کیلئے وقت پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث میتھالی راج کو تقریباًچار گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ جیسے ہی شاہ رخ خان سیٹ پر پہنچے انہوں نے سب سے پہلے میتھالی راج سے معافی مانگی اور تاخیر سے آنے کی وجہ بیان کی۔واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کپتان متھالی راج کی قیادت میں ٹیم نے انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار مظاہرے کئے تھے لیکن فائنل میں اسے میزبان ٹیم کے خلاف قریبی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔

TOPPOPULARRECENT