متھالی کا شاندار مظاہرہ ریسٹ آف ورلڈ فاتح

لندن ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ریسٹ آف دی ورلڈ وومنس الیون ٹیم کی 41 رنز کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا جوکہ لارڈس کی تقاریب کا ایک حصہ تھا۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ورلڈ الیون نے متھالی راج اور آسٹریلیائی کپتان میگ لاننگ (59) کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 283/9 اسکور کئے۔ علاوہ ازیں آسٹریلیائی کھلاڑی ایلیس پیری نے بھی 49 رنز کا تعاون دیا جبکہ ہندوستانی آل راونڈر جہولن گوسوامی نے بھی تیز رفتار 27 رنز اسکور کئے۔ 284 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی کپتان چارلوڈ ایڈورڈس کے 70 رنز بھی کام نہ آسکے۔

TOPPOPULARRECENT