Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / متھالی کی قیادت میں جمائما کو پہلا موقع

متھالی کی قیادت میں جمائما کو پہلا موقع

نئی دہلی ۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 16رکنی اسکواڈ میں ممبئی کی آل راؤنڈر جمائما روڈریگز سمیت تین نئی کھلاڑیوں کو آزمائش کے مرحلے پر اتارا جائے گا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی جانے والی سیریز 5 فروری کو کمبرلے میں شروع ہو گی۔ معلنہ ٹیم میں مدھیہ پردیش کی سیم بولنگ آل راؤنڈر پوجا وستراکر اور پنجاب کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیا کے علاوہ ممبئی کی آل راؤنڈر جمائما روڈریگز بھی شامل ہیں جنہوں نے انڈر 19 کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا کر شہرت حاصل کی تھی۔نیز ٹیم کی قیادت متھالی راج کو ہی سونپی گئی ہے۔یاد رہے کہ جمائما نے ونڈے میں ڈبل سنچری بنانے والی دوسری کھلاڑی ہونے کا اعزاز نومبر2017 میں ہی حاصل کیا اور وہ یہ کارنامہ دینے والی دوسری کھلاڑی ہیں جبکہ سمرتی مندنا یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی بیٹس ویمن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT