Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / متھرا تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے مرکز تیار : راجناتھ

متھرا تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے مرکز تیار : راجناتھ

ماؤ (یوپی) ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ اترپردیش کی حکومت اگر مطالبہ کرتی ہے تو متھرا میں پیش آئے تشدد اور 29 افراد کی ہلاکت کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ متھرا میں ہزاروں افراد نے ریاستی حکومت کے علم کے بغیر زمین پرقبضہ کرلیا تھا۔ اگر ریاستی حکومت سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہے۔ راجناتھ سنگھ یہاں پر ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دو سال کے دوران نریندر مودی حکومت کی مختلف اسکیمات کا بھی حوالہ دیا۔ اس ہفتہ کے اوائل میں راجناتھ سنگھ نے ریاستی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا تھا کہ متھرا تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کا مطالبہ یا سفارش کرکے دیکھیں۔ اترپردیش حکومت نے متھرا تشدد کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی قیادت میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ اراضی پر قبضہ کرنے والوں نے مسلح تشدد کیا تھا جس میں دو پولیس عہدیداروں کے بشمول 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قابضین اور پولیس کے درمیان یہاں پر گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT