Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / متھرا میں گونڈوانا ایکسپریس کا ڈبہ پٹری سے اترا

متھرا میں گونڈوانا ایکسپریس کا ڈبہ پٹری سے اترا

متھرا۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں نظام الدین سے جبل پور کی سمت جانے والی 12410گونڈوانا ایکسپریس کا پارسل کوچ کیتھم اور فرح اسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اترگیا۔جس سے تقریباً 4.5گھنٹے اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک متاثر رہا۔آگرہ ڈیویژن کے سینئر ڈی سی ایم؍رابطہ عامہ کے افسر سنچت تیاگی نے بتایا کہ کل رات گونڈوانا ایکسپریس کے پارسل کوچ کے چار پہیے پٹری سے اترگئے ۔گاڑی کو ایمرجنسی بریک لگا کر روکا گیا۔مسٹر تیاگی کے مطابق حادثے کی خبر ملتے ہی رات میں ہی ریلیف ٹرین موقع پر روانہ کردی گئی تھی۔ حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیویژن ریلوے مینیجررنجن یادو اور دیگر ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلوے ٹریک کو ٹھیک کرانے کا کام جنگی سطح پر ہوا۔ ٹریک کی مرمت ہونے کے بعدرات کو تقریباً 3 بجے رات سمپرک کرانتی ایکسپریس پہلی ٹرین اپ لائن سے نکالی گئی۔گونڈوانا ایکسپریس کو صبح 5 بجے پارسل ڈبے کو کاٹ کر آگے کیلئے روانہ کیاگیا۔ریلوے ٹریفک معمول پر ہے۔ حادثے کی جانچ کا حکم دیاگیا ہے۔ حادثے کی شکار ٹرین کے مسافروں کے کھانے پینے کا انتظام ریلوے نے کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT