Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / متھرا یمنا ایکسپریس وے پر بس حادثہ میں 15 افراد زخمی

متھرا یمنا ایکسپریس وے پر بس حادثہ میں 15 افراد زخمی

متھرا،19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں متھرا کے سریر علاقہ میں ایک تیز رفتار بس ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے پلٹ گئی جس سے اس میں سوار 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نوئیڈا سے آگرہ جارہی ایک لگزری بس کا رات کو تقریباََ ایک بجے سیریر علاقہ میں ٹائر پھٹ گیا جس سے بس بے قابو ہوکر سڑک پر پلٹ گئی ۔ حادثہ میں اس پر سوار 15لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال اور ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بس پر سوار لوگ آگرہ اور آس پاس کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT