Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / متھوٹ فینانس سے مسروقہ 7کیلو طلائی زیوارت برآمد

متھوٹ فینانس سے مسروقہ 7کیلو طلائی زیوارت برآمد

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) ظہیرآباد متھوٹ فینانس میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث ایک سارق کو افضل گنج پولیس نے آج مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری کی شب نامعلوم افراد نے متھوٹ فینانس واقع ظہیرآباد ضلع میدک سے بھاری مقدار میں طلائی زیورات

حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) ظہیرآباد متھوٹ فینانس میں پیش آئی سرقہ کی واردات میں ملوث ایک سارق کو افضل گنج پولیس نے آج مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2 فروری کی شب نامعلوم افراد نے متھوٹ فینانس واقع ظہیرآباد ضلع میدک سے بھاری مقدار میں طلائی زیورات و نقد رقم کا سرقہ کرلیا تھا۔ آج افضل گنج پولیس کی ایک ٹیم مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر تلاشی مہم میں مصروف تھی کہ ایک شخص مشتبہ حالت میں گھومتا ہوا نظر آیا جسے پولیس نے فوری حراست میں لے لیا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے 499 لفافے برآمد ہوئے جس میں طلائی زیورات موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے شخص نے اپنی شناخت اشوک شرما متوطن صاحب گنج (جھارکھنڈ) کی حیثیت سے کی۔ مزید تحقیقات میں پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ اشوک شرما کو مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک شخص قمرو مسروقہ طلائی زیورات و نقد رقم سے لدے بیاگ حوالے کیا تھا۔

پولیس نے سارق کے قبضہ سے 13 لاکھ 42 ہزار نقد رقم اور 7 کیلو طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ مسٹر انوراگ شرما نے بتایا کہ سارق کو اندرون چوبیس گھنٹے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لئے ظہیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ مستقر ظہیرآباد میں قومی شاہراہ کے کنارے واقع متھوٹ فینانس میں پرسوں رات دیر گئے سرقہ کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں فینانس کی عمارت کے اسٹرانگ روم سے طلائی زیورات اور رقم سرقہ کرلی گئی ۔ بتایا جاتا ہیکہ 5نامعلوم سارقین رات دیر گئے متھوٹ فینانس کی زیریں منزل کے دروازہ سے پہلی منزل پہنچ کرفینانس کی عمارت کے عقب میں واقع ایک آہنی کھڑکی کو گیاس کٹر سے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور اس کے بعد گیاس کٹر کی مدد سے اسٹرانگ روم کو کاٹ کر اس میں موجود طلائی زیورات اور نقد رقم لیکر راہ فرار اختیار کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT