Tuesday , September 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / متھوٹ فینانس میں سرقہ کی واردات

متھوٹ فینانس میں سرقہ کی واردات

ظہیرآباد۔3فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر ظہیرآباد میں قومی شاہراہ کے کنارے واقع متھوٹ فینانس میں پرسوں رات دیر گئے سرقہ کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں بتایا جاتا ہے کہ فینانس کی عمارت کے اسٹرانگ روم سے رقم سرقہ کرلی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ فینانس میں بتایا جاتا ہیکہ 5نامعلوم سارقین گذشتہ شنبہ کو رات دیر گئے متھوٹ فینانس

ظہیرآباد۔3فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر ظہیرآباد میں قومی شاہراہ کے کنارے واقع متھوٹ فینانس میں پرسوں رات دیر گئے سرقہ کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں بتایا جاتا ہے کہ فینانس کی عمارت کے اسٹرانگ روم سے رقم سرقہ کرلی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ فینانس میں بتایا جاتا ہیکہ 5نامعلوم سارقین گذشتہ شنبہ کو رات دیر گئے متھوٹ فینانس کی زیریں منزل کے دروازہ سے پہلی منزل پہنچ کرفینانس کی عمارت کے عقب میں واقع ایک آہنی کھڑکی کو گیاس کٹر سے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور اس کے بعد گیاس کٹر کی مدد سے اسٹرانگ روم کو کاٹ کر اس میں موجود طلائی زیورات اور نقد رقم لیکر راہ فرار اختیار کرلی ۔

فینانس منیجر کو اس واردات کا اس وقت علم ہوا جب کہ وہ آج صبح متھوٹ فینانس کی عمارت میں داخل ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی ضلع میدک وجئے کمار اور ڈی ایس پی سنگاریڈی ڈیویژن سنگاریڈی ‘ سداسیوپیٹ اور ظہیرآباد کے سرکل انسپکٹرس اور مقامی پولیس اسٹیشنوں کے سب انسپکٹرس کے ہمراہ ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ مقام واردات کا معائنہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر معائنہ کاروں کو جائے واردات پر دو گیاس سلنڈرس اور ایک گیاس کٹر دستیاب ہوا ۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ فینانس میں سیکیورٹی گارڈ کا نظم نہیں تھا ۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ کسی نامعلوم سارقین میں سے ایک کو آج حیدرآباد میں واقع مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ ایک بیاگ میں 4کیلو سونا اور 4لاکھ روپئے نقد لیکر کسی بس کی آمد کا پلیٹ فارم پر انتظار کررہا تھا ۔ اس واردات کی تفصیلات سے مقامی میڈیا کو واقف کرانے سے پولیس عہدیداروں کی جانب سے گریز کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT