Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / متھوٹ فینانس ناکام ڈکیتی کیس تحقیقاتی ٹیم گجرات پہونچ گئی

متھوٹ فینانس ناکام ڈکیتی کیس تحقیقاتی ٹیم گجرات پہونچ گئی

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) متھوٹ فینانس میں ناکام ڈکیتی کیس کی تحقیقات کرنے والی سائبر آباد پولیس کی ٹیم گجرات پہونچ گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکوؤں کی ٹولی کی جانب سے جرم میں استعمال کی جانے والی ٹاویرا کار جسے ہیپی ہوم اپارٹمنٹس سے ہتھیاروں کے ساتھ برآمد کیا گیا تھا ۔ اس کار پر ڈاکوؤں نے تلنگانہ کا فرضی نمبر پلیٹ لگاکر پولیس کو دھوکہ دیا تھا ۔ اس کیس کی تحقیقات کررہی سائبر آباد پولیس کی خصوصی ٹیم نے گجرات پہونچ کر اس بات کا پتہ لگایا کہ اس گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر GJ-15-CA-4715 ہے اور اس گاڑی کا مالک ونود پروہت ساکن منی کامپلکس موراجی سرکل واپی گجرات ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کار کا/10 مارچ 2015 ء کو سرقہ کرلیا گیا تھا جبکہ اس کار پر مہیندرا اینڈ مہیندرا فینانس کارپوریشن سے لون بھی لیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات میں شدت پیدا کرکے ہوئے متھوٹ فینانس مائیلاردیوپلی برانچ (مقام واردات) سے ڈاکوؤں کی ٹولی کے انگلیوں کے نشانات حاصل کرتے ہوئے اس کے نمونے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو روانہ کئے ہیں تاکہ ان شواہد کی بنیاد پر ان کا پتہ لگایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ اس واردات کے بعد شہر میں سنسنی پھیل گئی تھی اور بڑے پیمانے پر ڈاکووں کی تلاش ناکام ثابت ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT