Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / متھیوز سے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ

متھیوز سے پانچ گھنٹے پوچھ گچھ

کولمبو۔ 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز کے مطابق اس معاملے کی کسی بھی سطح پر تحقیقات نہیں ہوئیں اور دونوں کھلاڑیوں نے خود ہی بکی سے رابطے کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے بعد سری لنکائی وزیر کھیل کی درخواست پر پولیس نے تحقیق شروع کی ہے اور اسی وجہ سے ان کا دل کہتا ہے کہ ان کے کھلاڑی اس گھناؤنے کام میں ملوث نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ کرکٹ سری لنکا نے مبینہ طور پر میچ فکسنگ الزامات کے بعد فاسٹ بولنگ کوچ انوشا سمارا نائیکے کو عبوری طور پر دو ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے جو ایک نیٹ بولر گیان وشواجیتھ سے رابطے میں تھے جس نے گزشتہ اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران گال ٹسٹ میں سری لنکائی کھلاڑیوں سے رابطہ کر کے انہیں ناقص کارکردگی پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔ انوشا سمارا نائیکے کو کھیل اور اس سے منسلک کسی بھی قسم کی سرگرمی میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بکی کی جانب سے کی جانے والی پیشکش ٹھکرا دی تھی اور سری لنکائی پولیس کا مالیاتی جرائم کی تحقیق کرنے والا ڈویژن دونوں کھلاڑیوں کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کر چکا ہے اور اب کپتان اینجلو میتھیوز کو بھی اسی بارے میں مزید تحقیق کیلئے طلب کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT