Wednesday , December 19 2018

متھیوز کو ونڈے کپتان بنانے پر پھر غور

کولمبو۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر ونڈے ٹیم کی قیادت انجیلو میتھیوز کے سپرد کرنے پرغور شروع کردیا۔ٹیم کو رواں ماہ بنگلہ دیش میں زمبابوے کی شمولیت سے سہ رخی سیریزکھیلنا ہے۔ چیف سلیکٹرگریم لیبروئے نے کہاکہ ہم نے اس حوالے سے بات چیت کی لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ہم موجودہ کپتان تھشارا پریرا کو بھی مکمل طور پر قیادت کی دوڑ سے باہر نہیں کرسکتے، کپتانی کیلیے ہمارے پاس 2 اور مضبوط امیدوار بھی موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ کچھ وقت گزارلیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT