Thursday , August 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مثالی استاد کی زندگی طلبہ کیلئے مشعل راہ

مثالی استاد کی زندگی طلبہ کیلئے مشعل راہ

ہنمکنڈہ /23مارچ ( فیاکس ) ہنمکنڈہ منڈل کا قدیم تعلیمی ادارہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پٹرول پمپ میں اردو / تلگو میڈیم میں ’’ سلف گورنمنٹ ڈے و اسکول ڈے ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں طالبات ثمرین بیگم ہیڈ ماسٹر اور رخصانہ بیگم ، سپنا ، پروایکا ، فرح دیبہ ، ثریا ، رشیدہ ، ہرمیا ۔ فوزیہ بیگم ، مناسا ، آمینہ بیگم ، یمنانے بحسن و خوبی اسات

ہنمکنڈہ /23مارچ ( فیاکس ) ہنمکنڈہ منڈل کا قدیم تعلیمی ادارہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پٹرول پمپ میں اردو / تلگو میڈیم میں ’’ سلف گورنمنٹ ڈے و اسکول ڈے ‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں طالبات ثمرین بیگم ہیڈ ماسٹر اور رخصانہ بیگم ، سپنا ، پروایکا ، فرح دیبہ ، ثریا ، رشیدہ ، ہرمیا ۔ فوزیہ بیگم ، مناسا ، آمینہ بیگم ، یمنانے بحسن و خوبی اساتذہ کا کردار ادا کرتے ہوئے درس و تدریس کے فرائض انجام دئے جبکہ فرحانہ بیگم PET اور نسرین بیگم نے اٹنڈر کا رول نبھایا ۔ طالبات نے کلچرل پروگرام میں تقاریر ، گیت اور ایک ڈرامہ ’’ مہینہ کی پہلی تاریخ ‘‘ جویریہ قدسیہ یاسمین بیگم متعلم نہم و سمیا عزیزہ سوم نے پیش کیا ۔ جس کو سید کاظم اردو پنڈت نے ترتیب دیا ۔ بعد ازاں جلسہ کا اختتام کیاگیا ۔ جس میں مہمان خصوصی محترمہ ڈی واسنی ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ہنمکنڈہ ، کرشنا مورتی ، ڈپٹی ایجوکیشن ملگ ، ویرا بھدریا نائیک منڈل ایجوکیشن آفیسر ہنکنڈہ ، سومیا لکچرر ڈائٹ ، اے سوما سیکھر ریڈی FAC,HM اے کانتم اور قدسیہ PS HMS نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے طالبات کے بہترین مظاہرے کی ستائش کی اور مدرسہ کے صدر مدرس و اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت ایک مثالی و موثر استاد کی زندگی طلباء کیلئے مشعل راہ ہوتی ہے اور اساتذہ ہی ہیں جو اپنی تدریسی سے بہترین تعلیمی منصوبہ کو عملی شکل دیتے ہوئے طلباء میں منجمد تخیلات کو ابھارتے ہوئے بلکہ دلچسپیوں کو بڑھاکر جوش ولولہ پیدا کرتے ہوئے غیر جانبدار بے غرض محبت و مہارت کے ساتھ سمجھاکر تعلیم کے اس انمول جوہر سے آراستہ کرتے ہوئے نہیں ہر طرح سے متاثر کرتے ہیں ۔ اور پھر خاص کر ایس ایس سی امتحان میں شرکت کرنے والے طالبات کو نیا نصاب نئی کتب پر زرین خیالات سے روشناس کیا ۔ بدست مہمانان خصوصی درس و تدریس گیمس ، کلچرل میں بہترین مظاہرہ کئے گئے طالبات میں اسناد ، مومنٹو و انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ معلمات ریحانہ قیصر ، عقیلہ نسیم ، منجولہ ، پرسونا ، فریدہ بیگم ، کملا ، کنیز فاطمہ ، سید کاظم اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد حاضر رہی ۔ ٹی پربھاکر انچارج ایچ ایم نے جلسہ کی کارروائی چلائی وار مہمانوں و اولیائے طلباء کا شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT