مثالی انتظامیہ کی تشکیل ٹی آر ایس کی اولین ترجیح

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سماج میں انتہائی گہرائی تک پھیل چکی سیاسی بدعنوانیوں کو نکالا جاکر انتہائی صاف شفاف ایک مثالی انتظامیہ کی تشکیل کی ہرممکنہ کوشش کی جائیگی ۔ ٹی ار ایس کریم نگر حلقہ سے نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار ، حلقہ حضور آباد رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے یہ تیقن دیا ۔ مقامی پریتماملٹی پلیکس میں منعق

کریم نگر ۔ 22 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سماج میں انتہائی گہرائی تک پھیل چکی سیاسی بدعنوانیوں کو نکالا جاکر انتہائی صاف شفاف ایک مثالی انتظامیہ کی تشکیل کی ہرممکنہ کوشش کی جائیگی ۔ ٹی ار ایس کریم نگر حلقہ سے نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار ، حلقہ حضور آباد رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے یہ تیقن دیا ۔ مقامی پریتماملٹی پلیکس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ ونود کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو ضلع کریم نگر سے ہمیشہ سے تعاون دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اب 12 ارکان اسمبلی اور تین ارکان پارلیمنٹ کو ایسی تائید سے سرفراز کرتے ہوئے کامیاب بنایا ہے ۔ اب ہمارا یہ فرض و ذمہ داری ہوگی کہ اس فرض اور عوام کے بھرپور اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے ہم ہر ممکنہ کوشش کرینگے ۔ تلنگانہ تحریک کو جاری رکھنے میں کریم نگر ضلع کے عوام نے ٹی آر ایس کی ہر طرح سے مدد کی ہے چنانچہ ریاست کے حصول میں کامیابی ٹی آر ایس کررہی ہے بدلاؤ اور ترقی کیلئے جدوجہد ہی ہمارا اولین مقصد ہے ۔ ملک کو غلامی سے آزادی کیلئے گاندھی جی نے اہم رول ادا کیا تھا اسی طرح تلنگانہ کی آزادی میں کے سی آر کا اہم کردار رہا ہے تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ چناو منشور پر ہر حال میں عمل کیا جائیگا ۔ غریب افراد کو رہائشی مکان، وظیفہ ، ایک لاکھ روپیہ کے قرض کی معافی پر عمل آوری ہوگی ۔ حضور آباد رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریداری میں تیزی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئی کے پی دھان کے خریدی کے مرکز میں دھان کا ڈھیر پڑا ہوا ہے کسان پریشان ہیں ۔ بھیگ چکے دھان کو بھی حکومت خریداری کرنا چاہئے اس سے سیول سپلائز ایم ڈی سے بات چیت کی جائیگی ۔ ضلع کے تمام مواضعات میں 350 کروڑ روپیہ کے خرچ سے پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ اس پریس کانفرنس میں مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملا کر ، پداپلی کے داسری منوہر ریڈی ، ٹی آر ایس ضلع صدر شنکر ریڈی و دیگر قائدین رویندر سنگھ ، ہری شنکر ، سری کانت ، یادیا ، رویندر، زیڈ پی ٹی سی اے سرینواس و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT