Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مثالی ترقی کیلئے دیہی نوجوانوں کی دلچسپی ناگزیر

مثالی ترقی کیلئے دیہی نوجوانوں کی دلچسپی ناگزیر

نظام آباد ۔7 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد مسٹر بی بی پاٹل کی جانب سے منتخب سنسد مثالی دیہات کے ہر طرح کی ترقیاتی کام انجام دینے کا رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی پاٹل نے ارادہ ظاہر کیا۔ مسٹر بی بی پاٹل ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس کے ہمراہ جکل منڈل کے کولاس کا دورہ کیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر پار

نظام آباد ۔7 اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد مسٹر بی بی پاٹل کی جانب سے منتخب سنسد مثالی دیہات کے ہر طرح کی ترقیاتی کام انجام دینے کا رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی پاٹل نے ارادہ ظاہر کیا۔ مسٹر بی بی پاٹل ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس کے ہمراہ جکل منڈل کے کولاس کا دورہ کیا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر پارلیمنٹ رکن کو ایک دیہات کا انتخاب کرتے ہوئے اس کی مثالی ترقی انجام دینے کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لائی ہے لہذا جکل منڈل کے کولاس کی مثالی ترقی کیلئے ہر طرح کے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہر دیہات کو ہر محکمہ کے عہدیدار پہنچ کر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیں گے اور تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ آنگن واڑی کے مراکز، اسکول بلڈنگ، سرکاری ادارے، سڑکوں کی تعمیر، سہولتوں کی فراہمی، تعلیم و صحت کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے اس کیلئے اقدامات کریں گے لہذا دیہاتی اس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے معاشی اور سماجی طور پر آگے بڑھتے ہوئے ضلع نظام آباد کے انکا پور کی طرح ایک مثال قائم کریں۔ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے اور اس کیلئے ہر طرح کی مدد کرنے کا بھی بی بی پاٹل نے ارادہ ظاہر کیا۔ سوچھ بھارت کے تحت حفظان صحت کے پروگرامس کو انجام دینے اور ڈرین کے قیام کو انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ کولاس کو سیاحتی مرکز قرار دینے کیلئے بھی غور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے کہا کہ سنسد آدرش گرام یوجنا اسکیم کے تحت کولاس میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور دیہات میں منعقدہ جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں اس طرح کی سہولت فراہم کرنا چاہئے اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی اقدامات کئے جائیں گے ۔ دیہات کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیہاتیوں کی معاشی ترقی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے سنسد آدرش گرام یوجنا اسکیم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کی رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کولاس کی مثالی ترقی کیلئے دیہی نوجوانوں کی دلچسپی ناگزیر ہے۔ دیہاتوں میں موجودہ نوجوان اس میں مصروف ہونے حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع فراہم کی جارہی ہے لہذا دیہات کے خاندان اس اسے استفادہ کرنے اور کم از کم ایک سال میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے کی آمدنی حاصل کرنے، نوجوان تعلیمی مواقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے معاشی طور پر آگے بڑھنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے نے اپنی تقریر میں کہا کہ کولاس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عہدیدار منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس کے تحت دیہی ترقی کو انجام دیں تو بہتر ہوگا۔ صدر نشین ضلع پریشد دفعدار راجو نے اپنی تقریر میں کہا کہ سنسد آدرش گرام یوجنا کے تحت کولاس کا انتخاب کرتے ہوئے کولاس کی ترقی انجام دیتے ہوئے اسے ملک بھر میں مثالی دیہات کی حیثیت سے پیش کرنا قابل ستائش ہے۔ اس جلسہ میں ایم ایل سی راجیشورنے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام، ڈی آرڈی پی ڈی وینکٹیشم بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT