Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مثالی تلنگانہ کی تعمیر کیلئے کوشش کرنے کا مطالبہ

مثالی تلنگانہ کی تعمیر کیلئے کوشش کرنے کا مطالبہ

کریم نگر میں صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد راؤ کا بیان

کریم نگر میں صدر ٹی این جی اوز دیوی پرساد راؤ کا بیان

کریم نگر۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی این جی اوز مرکزی اسوسی ایشن صدر دیوی پرساد راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ملک بھر میں ایک مثالی ریاست بن کر ابھرے اس طرح سے اس کی تعمیر نو کی جانی چاہیئے۔ این جی اوز قائددیوی پرساد راؤ نے یہ خواہش کی۔ کریم نگر ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی قائم ہورہی تلنگانہ حکومت کو ہماری جانب سے بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ 2جون تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلہ میں یوم تاسیس تقریب منانے اور 2جون کو ملازمین بہر صورت ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور تلنگانہ ریاست میں ملازمت کی پہلی دستخط کریں۔اس موقع پر ریالیاں منظم کی جائیں اور دفاتر پر پرچم کشائی کی جائے۔ تلنگانہ کے حصول کیلئے جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ مقامی صداقتنامہ رکھنے والوں کو ہی ملازمت پر برقرار رکھا جائے اس کے لئے صداقتناموں کی تنقیح عمل میں لائی جائے اور اس طرح غیر مقامی ملازمین کی نشاندہی کرکے تلنگانہ ریاست میں صرف تلنگانہ والوں کو ہی ملازمت کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقامی ملازمین کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹی آرایس دفتر کے وارروم کو اطلاع دی جائے جہاں ٹی این جی اوز سنگھم کے زیر اہتمام پیر سے گریونس سل کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ آندھرائی ملازمین جھوٹی اور غلط اطلاعات کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے پر سخت کارروائی ہوگی اور اس طرح ان کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آندھرائی ملازمین تلنگانہ میں خدمات انجام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تلنگانہ ملازمین کی جانب سے کے سی آر کے بیانات پر تنقید و تبصروں کی ضرورت نہیں۔ ریونیو محکمہ میں 20یونٹوں کو منسوخ کرتے ہوئے 985ملازمین کو ہٹادیا گیا ہے۔ ان تمام ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔ اس پریس کانفرنس میں ٹی این جی اوز سنگھم مرکزی سکریٹری کے رویندر نائب صدر راجندر ، ایم جگدیشور کے علاوہ مختلف اضلاع کے صدور ، سکریٹریز وینکٹیشور مورتی، اشوک ، لکشمن ، وینو ، مادھو، ٹی این جی اوز سنگھم ضلع صدر محمد حامد سکریٹری این، این نرسمہن سوامی، پردیپ، پنچایت راج منسٹریل سنگھم ریاستی صدر جنگام راجو، ویمولا رویندر، پرمت سنگھ، سریدھر وغیرہ نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT