Tuesday , December 12 2017
Home / شادی / مثالی شادی

مثالی شادی

حیدرآباد 9 جولائی (راست) ممتاز سماجی جہت کار و ادیبہ محترمہ رفیعہ نوشین شریک معتمد شعبہ خواتین بزم علم و ادب کی دختر رشیقہ شعاع (بی ایس سی بی ایڈ) کی شادی محمد ابو معاذ فاروقی (بی ٹیک، ایم بی اے) فرزند علامہ غلام رسول محمد یونس الدین فاروقی سے 2 جولائی کو صبح 10 بجے مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں بہت ہی سادگی سے عمل میں آئی۔ اس شادی کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میں نہ صرف جہیز لیا و دیا گیا بلکہ دلہن کو سونا چڑھانے کا رواج جو دلہن اور دولہے والوں کی جانب سے ہوتا ہے اسے بھی یکسر ختم کرتے ہوئے نظیر قائم کی گئی۔ شادی کی یہ تقریب دو گھنٹے کے اندر ختم ہوگئی اور دلہن کو مسجد ہی سے وداع کیا گیا۔ شادی کی اس تقریب میں ادبی، سماجی، صحافی اور مذہبی حلقوں و اداروں سے وابستہ ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔ نکاح سے قبل جناب علیم خان فلکی نے مخاطب کیا اور اُمت مسلمہ کے لئے بہترین نظیر قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT