مجالس مقامی انتخابات کے لیے ٹی آرایس کا علحدہ انتخابی منشور

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے مجالس مقامی انتخابات کیلئے علحدہ انتخابی منشور کی اجرائی کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی انتخابی منشور تیاری کمیٹی کا آج تلنگانہ بھون میں اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر کے کیشو راؤ، کڈیم سری ہری، بی ونود کمار، ڈاکٹر شراون، کے وی رمنا چاری ( ریٹائرڈ آئی اے ایس ) اور وی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے مجالس مقامی انتخابات کیلئے علحدہ انتخابی منشور کی اجرائی کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی انتخابی منشور تیاری کمیٹی کا آج تلنگانہ بھون میں اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر کے کیشو راؤ، کڈیم سری ہری، بی ونود کمار، ڈاکٹر شراون، کے وی رمنا چاری ( ریٹائرڈ آئی اے ایس ) اور وی پرکاش نے شرکت کی اور مجالس مقامی کے انتخابات کے پیش نظر علحدہ انتخابی منشور کی تیاری اور اس میں شامل کئے جانے والے اُمور کا جائزہ لیا گیا۔ اضلاع میں مقامی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے اعتبار سے ٹی آر ایس انتخابی منشور تیار کرے گی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق وعدے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ وعدوں کے سلسلہ میں احتیاط سے کام لیا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی وعدے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل آوری کی حکمت عملی کو واضح کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وعدوں کے ساتھ عمل آوری سے متعلق بجٹ کی فراہمی کی بھی پارٹیوں کو وضاحت کرنی ہوگی۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سری ہری نے بتایا کہ 17مارچ کو مجالس مقامی کیلئے انتخابی منشور جاری کردیا جائے گا۔

انتخابی منشور کمیٹی کا کل ہفتہ کے دن پھر ایک مرتبہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں منشور کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع کی سطح پر علحدہ علحدہ مسائل کا احاطہ کیا جائے گا چونکہ ہر ضلع میں مسائل کی نوعیت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تعمیر نو انتخابی منشور کی بنیاد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا ایجنڈہ دراصل عوامی ایجنڈہ ہے۔ عوام جو مسائل پیش کریں گے ان ہی کو پارٹی اپنے ایجنڈہ کے طور پر اختیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عوام کی خواہشات اور امیدوں کے عین مطابق مجالس مقامی اور عام انتخابات کا انتخابی منشور ہوگا۔ انتخابی منشور کی تیاری کے سلسلہ میں عوام سے بھی رائے حاصل کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک علحدہ ای میل آئی ڈی تیار کی گئی ہے جس پر عوام اپنی رائے دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ بھون میں بھی ایک خصوصی باکس قائم کیا گیا ہے جہاں عوام اپنی تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔ضلع واری سطح پر موجود کمیٹیاں مقامی مسائل سے قیادت کو واقف کرائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT