Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنائیں وزیراعظم کی نئے آفیسرز سے اپیل

مجاہدین آزادی کے خوابوں کا ہندوستان بنائیں وزیراعظم کی نئے آفیسرز سے اپیل

نئی دہلی ۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوجوان آئی اے ایس آفیسرز سے کہاکہ اجتماعی جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہندوستان کو 2022 ء تک مجاہدین آزادی کے خوابوں والا ملک بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ پی ایم او کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2015 ء کے آئی اے ایس آفیسر بیاچ سے یہاں خطاب میں مودی نے زور دیاکہ جی ایس ٹی پر عمل آوری اور ڈیجٹل لین دین بالخصوص ’بھیم ایپ‘ کو فروغ دینے پر توجہہ مرکوز کی جائے ۔ انھوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے کہاکہ قوم اور اس کے شہریوں کی بھلائی اولین مقصد ہونا چاہئے ۔ وزیراعظم نے اپیل کی کہ سرکاری خدمت گذاروں کو جہاں کہیں وہ جائیں ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔ انھوں نے تمام عہدیداروں سے کہاکہ گورنمنٹ ای مارکٹ پلیس کو اپنے متعلقہ محکمہ جات میں اختیار کریں۔

TOPPOPULARRECENT