Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مجاہدین آزادی بشمول گاندھی جی مغربی تعلیم سے غیر متاثر تھے: بھاگوت

مجاہدین آزادی بشمول گاندھی جی مغربی تعلیم سے غیر متاثر تھے: بھاگوت

نئی دہلی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ تحریک آزادی کی سرکردہ شخصیتوں بشمول گاندھی جی اور رابندر ناتھ ٹیگور نے اگرچہ مغربی طرز پر تعلیم حاصل کی لیکن وہ کبھی اِس سے متاثر نہیں رہے۔ اُنھوں نے نشاندہی کی کہ صرف اسکولی زندگی ہی نہیں بلکہ کسی بچے کے پروان چڑھنے میں والدین، گھر کا ماحول اور سماج بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کی مختلف تنظیموں نے مغربی طرز تعلیم کی مخالفت کرتے ہوئے موجودہ نظام میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT