Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مجبور بیوہ خاتون کی مالی امداد اہلیان گمبھی راؤ پیٹ کا نعیم سیٹھ سے اظہار تشکر

مجبور بیوہ خاتون کی مالی امداد اہلیان گمبھی راؤ پیٹ کا نعیم سیٹھ سے اظہار تشکر

گمبھی راؤ پیٹ۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ کی ہمدرد شخصیت جناب محمد عبدالنعیم سیٹھ مستاجر برگ آبنوس کی جانب سے گمبھی راؤ پیٹ کی ایک مسلم بیوہ مستحق خاتون چھوٹی بی کو 53 ہزار روپئے کی امداد دی گئی۔ اس 53 ہزار روپیوں پر مشتمل رقم کو نعیم سیٹھ کے جنرل منیجر محمد اعجاز نے آج یہاں پہنچ کر کسمپرسی کی زندگی گذارنے والی خاتون کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ چھوٹی بی نامی خاتون کی دو اولادیں جن کی عمریں لگ بھگ 30 سال کے قریب ہیں جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے گزشتہ 15 سال کے عرصہ سے نامعلوم مرض میں مبتلاء ہوکر معذر و اپاہج ہوچکے ہیں جو نہ تو اٹھ سکتے ہیں اور نہ تو بیٹھ سکتے ہیں۔ جبکہ چھوٹی بی کے مزید دو لڑکیاں فی الحال شادی کے قابل ہیں ایسے میں ساری ذمہ داری بیوہ چھوٹی بی پر ہے جو بیڑیاں بناکر اپنے افراد خاندان کی پرورش کرتی ہیں۔ اس خاتون کی آپ بیتی پر مقامی نیوز چینل اور ایک اخبار میں اس کی خبر بتلائی اور شائع کی گئی تھی، جس کا نوٹ لیتے ہوئے مقامی ذی شعور سیاسی قائدین عباد اللہ خان، محمد احمد علی نے نعیم سیٹھ کے فرزند خرم سیٹھ کو تفصیلات پیش کی جس پر نعیم سیٹھ نے فوراً کسمپرسی کی زندگی گذارنے والی بیوہ خاتون چھوٹی بی کو ان کے بچوں کے علاج کیلئے 53 ہزار روپئے بھجوائے۔ جس پر مقامی قائدین محبوب علی وغیرہ نے نعیم سیٹھ نے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT