Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / مجرمین کا پتہ چلانے کا پراجکٹ 15000 پولیس اسٹیشن مربوط

مجرمین کا پتہ چلانے کا پراجکٹ 15000 پولیس اسٹیشن مربوط

نئی دہلی ۔ 2 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ جرائم اور مجرمین کا پتہ چلانے والے نٹورک پراجکٹ کے تحت احاطہ کئے جانے والے 15,580 کے منجملہ 15,023 پولیس اسٹیشنوں جرائم اور مجرمین سے متعلق تفصیلات جمع اور منتقل کرنے کیلئے بنیادی سافٹ ویر کے استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ سی سی ٹی این ایس پراجکٹ کے تحت 14,363 پولیس اسٹیشنوں میں محفوظ ڈیٹا رابطہ دستیاب ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جرائم کی گتھی سلجھانے کیلئے یہ پراجکٹ تحقیقاتی افسران کیلئے معاون و مددگار ہے۔ تاہم جبری وصولی اغواء ، منشیات جیسے جرائم کے انسداد کیلئے خالصتاً اس پراجکٹ پر انحصار کرنا دشوار ہے ۔ اس پراجکٹ کے لئے بجٹ میں 200 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT