Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مجرمین کے گزشتہ دس سالہ تفصیلات کے آن لائین اندراج کا آغاز

مجرمین کے گزشتہ دس سالہ تفصیلات کے آن لائین اندراج کا آغاز

منچریال۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پولیس ریاست میں جرائم پر قابو پانے اور روک تھام کیلئے جرائم پیشہ اور جرائم میں ملوث مجرمین کے گذشتہ دس سالہ ریکارڈز کو ریاست کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں آن لائن اندراج کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس ضمن میں کمشنر رام گنڈم مسٹر وکرم جیت دگل اور ڈی سی پی منچریال مسٹر وینو گوپال راؤ کے احکامات کے بموجب منچریال پولیس اسٹیشن میں گزشتہ دس سال کے دوران پیش آئے جرائم اور ان جرائم میں ملوث مجرمین کے تمام تفصیلات کو آن لائن محفوظ کرنے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ذریعہ جرائم پر قابل لحاظ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ ونیز جرائم پیشہ افراد پر نگرانی اور نظر رکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔ یہ بات ایس آئی آف پولیس منچریال مسٹر جی سرینواس نے بتائی۔

خاتون کو ہراسانی کے خلاف مقدمہ
بودھن۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منی بیگم 48سالہ خاتون کی شکایت پر بودھن پولیس نے مخدوم سلیم سمیر و دیگر نوجوانوں کے خلاف ہراسانی چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کرنے کا مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ سرکل انسپکٹر پولیس بودھن وینکٹیشورلو کے بموجب مذکورہ خاتون کے مکان کے قریب موٹر سیکل ہارن بجاتے ہوئے اہل خانہ کو تکلیف پہنچارہے تھے۔ خاتون کا لڑکا جنید الدین کی طرف سے اعتراض کرنے پر اس کی پٹائی کردی ، بیچ بچاؤ کرنے آئی ہوئی خواتین ، جنید کی بیوی اور والدہ پر بھی حملہ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT