Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مجرم ملک چلا سکتے تو عامر کھیل کیوں نہیں سکتا:عمران خان

مجرم ملک چلا سکتے تو عامر کھیل کیوں نہیں سکتا:عمران خان

کراچی ۔29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق عظیم آل راؤنڈر اور نامور سیاست دان عمران خان نے اسپاٹ فکسنگ کی سزا پوری کرنے کے بعد عالمی کرکٹ میں واپسی کیلئے کوشاں فاسٹ بولر محمد عامر کی حمایت کر دی۔ عمران نے موجودہ کھلاڑیوں اور مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوان عامر کی حمایت کریں۔ پابندی ختم ہونے کے بعد  تربیتی کیمپ میں شامل ہونے والے 23 سالہ عامر کی وجہ سے  محمد حفیظ اور ونڈے کپتان اظہر علی نے کیمپ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ عمران نے کہا ہے کہ محمد عامر نے عدالت کے سامنے اپنا جرم تسلیم کیا لہذا انہیں دوسرا موقع ملنا چاہئے۔ عامر سب سے معافی مانگ چکے ہیں، لہذا وہ ان کی واپسی کے مخالفوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے انٹرویو کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مجرم ملک چلا رہے ہیں، ایسے میں سزا پوری کر کے واپس آنے والے کی مخالفت ٹھیک نہیں۔یاد رہے کہ عامر پر پابندی سے قبل عمران نے انہیں عالمی کرکٹ کا اسٹار قرار دیا تھا جب کہ لینجڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا تھا کہ عامر 18 سال کی عمر میں ان (اکرم)  سے کہیں بہتر بولر تھے۔ محمد عامر پاکستان سوپر لیگ میں سابق کپتان شعیب ملک کی کپتانی  میں کراچی کنگز کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گئے۔

TOPPOPULARRECENT