Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / مجسموں کے انہدام پر عمرعبداللہ کی برہمی، کارروائی کا مطالبہ

مجسموں کے انہدام پر عمرعبداللہ کی برہمی، کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں مشہور شخصیات کے مجسموں کو توڑنے کے سلسلہ کے دوران سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دے۔ اُنھوں نے کہاکہ روسی کمیونزم کی علامت ولادیمیر ایلچ لینن اور ٹاملناڈو کے ای وی راما سوامی جو پریار کے نام سے مشہور تھے کے مجسموں کو مخصوص نظریات کے حامل عناصر نے توڑ دیا۔ اس کے علاوہ اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو بھی نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان کے لئے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ ایسے قائدین جنھوں نے ملک کی ترقی میں گرانقدر رول ادا کیا ہے اُن کے مجسموں کی بے حرمتی کی جارہی ہے جو یقینا انتہائی غلط کام ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT