Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مجلسی غنڈہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مجلسی غنڈہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

کانگریسی قائد حفیظ الدین کا بیان
میدک 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد حفیظ الدین کانگریس قائد جو کویت کے دورہ پر ہیں، نمائندہ سیاست میدک مسٹرم حمد فاروق حسین نے فون پر بات کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس جناب اتم کمار ریڈی نائب صدر پردیش کانگریس، جناب محمد علی شبیر کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے کے واقعہ پر شدید غصہ کا اظہار کیا اور کہاکہ مجلسی قائدین اور کارکنوں میں رچی ہوئی غنڈہ گردی عوام کے سامنے آگئی۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات پرامن اور جمہوری انداز میں ہونا چاہئے غنڈہ گردی کے ذریعہ نہیں۔ مسٹر حفیظ الدین نے مجلس کے غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلوں پاپنا پیٹ، رامائم پیٹ پر بھی کانگریسی قائدین نے مجلس کے غنڈوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سکریٹری ضلع کانگریس مسٹر ملنا، سابق رکن معاون منڈل پاپنا پیٹ مسٹر شفیع الدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آخر کب تک مجلس اپنا غنڈہ راج چلائے گی۔ اسی طرح رامائم پیٹ کے قائدین سکریٹری پی سی سی مسٹر چودھری پربھات راؤ، سابق صدرنشین منڈل پریشد مسٹر رمیش ریڈی، سابق ڈائرکٹر زرعی مارکٹنگ کمیٹی، مسٹر شیخ احمد، مسٹر محمد حسن الدین حلقہ اسمبلی میدک کے یوتھ صدر نے ایک پریس کانفرنس میں مجلسی قائدین اسدالدین اویسی، اکبرالدین اویسی، احمد بلعلہ، احمد پاشاہ قادری اور ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی پر حملہ کرنے والے مجلس کے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT