Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / مجلس اتحاد المسلمین سے پرانے شہر میں عوام سخت ناراضگی،جنازہ کی ریلی نکالی گئی ۔

مجلس اتحاد المسلمین سے پرانے شہر میں عوام سخت ناراضگی،جنازہ کی ریلی نکالی گئی ۔

حیدرآباد : تلنگانہ میں انتخابات کااعلان جیسے ہی ہوا ہے ۔ مقامی جماعت کے قائدین پرانے شہر کی گلیوں میں نظر آنے لگے ہیں ۔ ان قائدین کو صرف انتخابات میں ہی عوام کی یاد آتی ہے ۔ لیکن اب عوام میں بھی شعور بیدار ہوگیا ہے ۔ وہ ا ن قائدین کے ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں ۔ اور ان قائدین پر سخت برہمی اور ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔اسی طرح کا ایک واقعہ پرانے شہر کے یاقوت پورہ حلقہ کے مادنا پیٹ علاقہ میں دیکھنے میںآیا ۔

جہاں مقامی عوام نے مجلس اتحاد المسلمین پر اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ایک جنازہ کی شکل بنائی ۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرانے شہر سے مجلس کا جنازہ اٹھایا جارہا ہے ۔ عوام میں اس بات کی برہمی پائی جارہی ہے کہ ان قائدین اوقاف کی جائدادوں پر

قبضہ کررہے ہیں ۔ عوام میں شدید برہم ہے کہ ان قائدین صرف انتخابات کے نزدیک گھر گھر آتے ہیں او رپھول کا ہار پہن کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کر کے رخصت ہوجاتے ہیں ۔ پرانے شہر میں مسائل کے انبار ہے۔ لیکن قائدین کو صرف ووٹوں سے مطلب ہوتا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT