Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس میں بی جے پی رکن کی معطلی کا مطالبہ

مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس میں بی جے پی رکن کی معطلی کا مطالبہ

بعض کونسلرس کو 2 سے زائد بچوں کے مسئلہ پر بحث و تکرار

بعض کونسلرس کو 2 سے زائد بچوں کے مسئلہ پر بحث و تکرار
کورٹلہ /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مجلس بلدیہ کورٹلہ کا اجلاس 21اکٹوبر 2014بروز منگل صبح 11بجے دن مجلس بلدیہ کونسل ہال میں شیلم وینو گوپال صدر نشین بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں نائب صدر نشین بلدیہ محمد رفیع الدین ، کمشنر بلدیہ وانی ریڈی، کونسلرس گنڈرا راجو، محمد ریاض ، تروملا گنگا دھر،سری پدا وسنتا رانی،ایمبیری ناگابھوشنم، عبدالوہاب،محمدانور،اندوری ستیم ، رئیسہ سلطانہ،تسلیم فاطمہ،چٹیالہ بھومیا کے دیگر کونسلرس نے شرکت کی ۔مجلس بلدیہ کی میٹنگ میں جملہ 47نکات پر بحث کی ۔جن میں نکتہ نمبر 20سے 23جملہ چار نکات پرکونسل ہال میں گرما گرم بحث ہوئی ۔کونسلرس ایک دوسرے پر الزامات و جوابی الزامات کی وجہ سے کونسل میں کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔نکتہ نمبر 20میں صدر نشین بلدیہ شیلم وینو گوپال پر دو سے زائد بچے رہنے کاکانگریسی کونسلر تروملا گنگا دھر،سابقہ کونسلر عبدالقیوم نے نکتہ نمبر 21میںوارڈ نمبر 12کے کونسلرپر دو سے زائد بچے رہنے کا وارڈ نمبر 12کے ٹی آر یس قائد، نکتہ نمبر 22میں وارڈ نمبر 10کے مجلسی کونسلر پر دو سے زائد بچے رہنے کا اندوری ستیم کونسلر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ، نکتہ نمبر 23میں وارڈ نمبر22کے کونسلر رئیسہ سلطانہ اور وارڈ نمبر 23کے کونسلر و نائب صدر نشین بلدیہ کورٹلہ محمد رفیع الدین پر دو سے زائد بچے رہنے کا الزام لگا یا ۔نکتہ نمبر23پراندوری ستیم کونسلر بھارتیہ جنتا پارٹی اور رئیسہ سلطانہ زوجہ محمد رفیع الدین وارڈ کونسلر 22کے درمیان کافی تلخ کلامی ہوئی ۔رئیسہ سلطانہ نے اندوری ستیم کی نشست کے قریب پہنچ کر ان سے الجھ پڑیں ۔اندوری ستیم نے رئیسہ سلطانہ کو اپنی نشست پر بیٹھ جانے کیلئے کہا بصورت دیگر اسٹیج پر چڑھ جانے کی دھمکی دی ۔ چیرمین شیلم وینو گوپا ل اور دیگر کونسلروں نے رئیسہ سلطانہ کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ضد پر اڑی رہیں ۔اندوری ستیم نے شہ نشین پر چڑھ کر نائب صدر نشین بلدیہ کی کرسی کے بازو بیٹھ گئے ۔بی جے پی کونسلر کے اس اقدام پر چیرمین مجلس بلدیہ نے کافی برہمی کا اظہار کیا ۔ اور انہوں نے کہا کہ اندوری ستیم بی جے پی کونسلر جو تما م کونسلروں میں سینئر کونسلر ہیں ۔انہیں زیب نہیں دیتا کہ وہ اسطرح کی اوچھی حرکت کریں ۔جبکہ دیگر کونسلروں نے اس مسئلے کو مجلس بلدیہ کورٹلہ کی میٹنگ میں اچھالے جانے پر اعتراض کیا ۔اندوری ستیم ہر میٹنگ میں کسی نہ کسی مسئلہ کو اچھالتے ہوئے مجلس بلدیہ کورٹلہ کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں ۔محمد انور وارڈنمبر 25 کے کونسلر نے چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کونسلر اندوری ستیم کو فوری طور پر معطل کریں ۔چٹیالہ بھومیا نے بی جے پی کونسلر اندوری ستیم پر ہر مسئلہ کو مذہبی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ۔بی جے پی کونسلر اندوری ستیم نے کونسل میں کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ وانی ریڈی سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ دو سے زائد بچوں کے تعلق سے کئی مرتبہ ان سے (کمشنر) سے شکایت کرچکے ہیں ۔ اس تعلق سے کمشنر بلدیہ کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔کمشنر بلدیہ کورٹلہ وانی ریڈی نے کہا کہ وہ دو سے زائد بچے رکھنے والے کونسلروں کے خلاف کی گئی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT