Wednesday , August 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس بچاؤ تحریک میں شمولیت

مجلس بچاؤ تحریک میں شمولیت

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ حیدر کی پولیس اذیتوں سے موت ووقار الدین آلیر انکائونٹر پر ٹی آر ایس حکومت کی بے حسی پر بطور احتجاج مستعفی ٹی آر ایس قائدین نے اپنے حامیوں کے ساتھ مجلس بچائو تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ مسرز میر بشارت علی ، عبدالباسط ، عبدالقادر ساجد، زین العابدین(نعیم بھائی) اور محمد عثمان نے آج دفتر مجلس

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیخ حیدر کی پولیس اذیتوں سے موت ووقار الدین آلیر انکائونٹر پر ٹی آر ایس حکومت کی بے حسی پر بطور احتجاج مستعفی ٹی آر ایس قائدین نے اپنے حامیوں کے ساتھ مجلس بچائو تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ مسرز میر بشارت علی ، عبدالباسط ، عبدالقادر ساجد، زین العابدین(نعیم بھائی) اور محمد عثمان نے آج دفتر مجلس بچائو تحریک چنچل گوڑہ حیدرآباد میں قائد مجلس بچائو تحریک مجید اللہ خان فرحت اور امجد اللہ خان خالد کی موجودگی میں مجلس بچائو تحریک میں شمولیت اختیار کی ۔ نظام آباد کے ان اقلیتی قائدین نے نظام آباد شیخ حیدر کیس اور آلیر وقار الدین نقلی انکائونٹر پر امجد اللہ خان خالد کے بروقت وموثر اقدامات کو سراہا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ مجید اللہ خان فرحت اور امجد اللہ خان خالد نے نظام آباد کے ان اقلیتی قائدین کا مجلس بچائو تحریک میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے نظام آباد کے ملی مسائل پر سرگرم رول ادا کرنے کی خواہش کی۔ عنقریب مجلس بچائو تحریک کے مرکزی قائدین نظام آباد کا دورہ کرتے ہوئے نظام آباد مجلس بچائو تحریک کی کمیٹی تشکیل دیں گے اور نظام آباد میں مجلس بچائو تحریک کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ ملی بیداری کا اعلان کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT