Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین و کارکن باعزت بری

مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین و کارکن باعزت بری

حیدرآباد۔/20مارچ، ( سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے آٹھویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے بابری مسجد مقدمہ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرنے والے مجلس بچاؤ تحریک کے قائدین و کارکنوں کو آج باعزت بری کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سپٹمبر سال 2010ء کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد مقدمہ کے سلسلہ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کے صدر ڈاکٹر قائم خان، سابق کارپوریٹر اعظم پورہ مسٹر امجد اللہ خان خالد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے اعظم پورہ کے قریب ایک سنگھ پریوار کا پتلہ نذر آتش کیا تھا جس پر چادر گھاٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے 14افراد بشمول ایم بی ٹی قائدین و کارکنوں کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ استغاثہ کی جانب سے پانچ سال کے عرصہ کے بعد ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا اور کیس کی سماعت کے دوران چادرگھاٹ پولیس ایم بی ٹی قائدین کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی جس پر عدالت نے آج انہیں باعزت بری کردیا۔

TOPPOPULARRECENT