Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مجلس تعمیر ملت کا جلسہ یوم رحمۃ اللعالمینؐ ، نظام کالج گراؤنڈ میں تیاریاں جاری

مجلس تعمیر ملت کا جلسہ یوم رحمۃ اللعالمینؐ ، نظام کالج گراؤنڈ میں تیاریاں جاری

مولانا ابو طالب رحمانی اور اچاریہ پرمود کرشنم کا شرکت سے اتفاق ، جناب سید جلیل احمد کا بیان
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (پریس نوٹ) صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام جلسہ یوم رحمۃ للعالمین ﷺ /12 ربیع الاول کو شہر کے مرکزی مقام نظام کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوگا ۔ مجلس استقبالیہ کی نگرانی میں جلسہ اور دوسرے دن یوم صحابہ کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ان جلسوں میں مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ صدر مجلس استقبالیہ جناب محمد خلیق الرحمن نے بتایا کہ کلکتہ کے عالم دین مولانا ابو طالب رحمانی کے علاوہ ہندو اسکالر اور شاعر اچاریہ پرمود کرشنم نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ جلسہ کو حیدرآباد کے علمائے کرام بھی مخاطب کریں گے ۔ جناب سید جلیل احمد نگرانی کریں گے ۔ اس جلسہ کے موقعہ پر ایک سوونیر بھی شائع کیا جائے گا ۔ جلسہ کے سلسلہ میں طلباء و طالبات کے سیرت طیبہ کوئز اور تحریری مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کئے گئے ہیں۔ معتمد استقبالیہ جناب مرزا یوسف بیگ نے بتایا کہ اس سال تاریخی جلسہ نمائش میدان ،نظام کالج میں منعقد کیا جائے گا۔ مجلس استقبالیہ کے اجلاسوں میں صدر تنظیم جناب خواجہ آصف احمد ، ڈاکٹرمشتاق علی، اسلامک اسکالر محمد متین الدین قادری ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد ، جناب محمد عمر شفیق ، جناب خواجہ احمد شرفی اور دیگر حضرات نے جلسہ یوم رحمۃ اللعالمین اور یوم صحابہ کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔

TOPPOPULARRECENT