Saturday , December 15 2018

مجلس تعمیر ملت کے جلسہ یوم رحمتہ للعالمینؐ کی تیاریاں جاری

ملک و بیرون ملک کے ممتاز علماء کرام و مشائخین عظام اور دانشوران قوم شرکت کریں گے

حیدرآباد۔/19نومبر، ( پریس نوٹ ) کُل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام سالہائے گزشتہ سال حال بھی 12ربیع الاول کو 68 ویں یوم رحمتہ للعالمینؐ کابمقام نظام کالج 9بجے صبح اور 13ربیع الاول کو یوم صحابہ ؓ کا چنچل گوڑہ جونیر کالج پر شام 8 بجے انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس مبارک و مسعود موقع پر ملک و بیرون کے ممتاز علماء کرام، مشائخین عظام، دانشوران قوم اور اسکالرس کو شرف تخاطب کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔ صدر مجلس استقبالیہ و ارکان مجلس استقبالیہ جلسہ یوم رحمتہ اللعالمینؐ اور یوم صحابہؓ کے کامیاب انعقاد و انصرام کیلئے شب و روز مصروف ہیں۔ جلسہ کے ضمن میں ہائی اسکول جونیر کالجس، ڈگری کالجس کے طلباء و طالبات کے لئے علحدہ علحدہ سیرت طیبہؐ کوئیز تقریری و تحریری اور قرأت کلام پاک کے وسیع پیمانہ پر مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یوم رحمتہ للعالمینؐ اور یوم صحابہ ؓ کے انعقاد کے ذریعہ سیرت طیبہ ؐ اور سیرت صحابہ کرام ؓو صحابیات ؓ کو عام کرتے ہوئے بلالحاظ تخصیص مذہب و ملت عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔ شعور کی بیداری اور موجودہ حالات کے چیلنجس اور قرآن و صاحب قرآن کی سیرت کی روشنی میں اس کے حل ڈھونڈنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ مجلس استقبالیہ کے صدر جناب خلیق الرحمن، نائب صدر استقبالیہ یوسف ملا، اقبال احمد انجینئر، حاجی احمد معتمد استقبالیہ مرزا یوسف بیگ نائب معتمد استقبالیہ محمد علی سلیم نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں ضلع حیدرآباد اور دیگر اضلاع کے عامتہ المسلمین سے خواہش کی ہے کہ وہ کُل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام منائے جانے والے عظیم الشان یوم رحمتہ للعالمینؐ اور یوم صحابہ ؓ میں بہ نفس نفیس خود بھی شریک ہوں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بامقصد جلسہ کے انعقاد کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروائیں۔ اس طرح کی محافل کا انعقاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔ سال حال 12 ربیع الاول کو نظام کالج گراؤنڈ پرشہر حیدرآباد کے علاوہ بیرونی مہمان مقررین بھی شرف تخاطب حاصل کریں گے۔ فون نمبر24755230 پر اطلاع دیں تو کارکن آپ کے پاس حاضر ہوکر بہ اخذ رسید عطیہ حاصل کریں گے۔ اس دوران مجلس استقبالیہ کا اجلاس صدر استقبالیہ جناب محمد خلیق الرحمن کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں انتظامات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT