Saturday , October 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مجلس کے دو کارپوریٹرس کے خلاف جرمانہ

مجلس کے دو کارپوریٹرس کے خلاف جرمانہ

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں پر دبائو ڈالتے ہوئے مجلسی کارپوریٹرس کی جانب سے مسلخ سے تقریباً70لاری گوبر غیر مجاز طریقہ سے منتقل کرنے کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے پر کمشنر و دیگر عہدیداروں پر دبائو ڈالتے ہوئے شکایت کو واپس لینے پر مجبور کردیا لیکن میونسپ

نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں پر دبائو ڈالتے ہوئے مجلسی کارپوریٹرس کی جانب سے مسلخ سے تقریباً70لاری گوبر غیر مجاز طریقہ سے منتقل کرنے کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے پر کمشنر و دیگر عہدیداروں پر دبائو ڈالتے ہوئے شکایت کو واپس لینے پر مجبور کردیا لیکن میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے غیر مجاز طریقہ سے حاصل کردہ گوبر کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا اورکارپوریٹرس سے 17 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آباد کے دو مجلسی کارپوریٹرس سلاٹر ہائوز سے 3لاری گوبری غیر مجاز طریقہ سے لاری کے ذریعہ لے جانے کی اجازت حاصل کی لیکن عہدیداروں اور یہاں پر موجودہ ملازمین کو دھوکہ میں رکھتے ہوئے تقریباً70لاری گوبر کو غیر مجاز طریقہ سے ساگر ہلز کے علاقہ میں واقع عیدگاہ کے قریب منتقل کیا۔ ایک لاری گوبر کی قیمت تقریبا15 ہزار سے زائد ہے اس طرح مجلسی کارپوریٹرس نے 10لاکھ سے زائد مالیت کی گوبر ی منتقل کرنے پرشکایتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

اور میونسپل عہدیداروں میں ہلچل پیدا ہوگئی جس پر فوری ایم ایچ او ڈاکٹر محمد سراج الدین نے فوری میونسپل کمشنر سے اس بات کو واقف کروانے پر انہوں نے متعلقہ سینٹری انسپکٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیااور فوری پولیس میں شکایت درج کروانے کی ہدایت دی جس پر سینٹری انسپکٹر دھنا گوڑ نے لاری کو تحویل میں لتے ہوئے Vٹائون پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ جس پر مجلسی کارپوریٹرس میں ہلچل پیدا ہوگئی اور سیاسی دبائو ڈالنا شروع کیاجس پر عہدیدار مجبور ہوکر خاموشی اختیار کرلی اور متعلقہ سینٹری انسپکٹر کو گوبر منتقل کرنے کے خلاف متعلقہ کارپوریٹرس سے 12 ہزار روپئے جرمانہ اور لاری پر 5ہزار روپئے جرمانہ جملہ 17 ہزار روپئے وصول کرنے کی ہدایت دی ۔ جس پر سینٹری انسپکٹر نے 12 ہزار روپئے جرمانہ وصول کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سے شکایت واپس لے لی۔ دراصل ہر سال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سلاٹر ہائوز پر جمع گوبر کا ہراج کیا جاتا ہے جس سے کارپوریشن کو لاکھوں روپئے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ مجلسی کارپوریٹرس اپنے اختیارات کا بیجا استعمال اور دبائو ڈالتے ہوئے عہدیداروں سے غیر مجاز طریقہ سے تین لاری گوبر منتقل کرنے کی اجازت حاصل کی ۔ میونسپل کارپوریشن میں مجلس کی من مانی کا سلسلہ جاری ہے نہ صرف گوبر بلکہ دوسرے کئی معاملات میں مجلسی کارپوریٹرس کی من مانی چل رہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT