Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / مجموعہ کلام ’ دل حزین ‘ کا آج رسم اجراء و مشاعرہ

مجموعہ کلام ’ دل حزین ‘ کا آج رسم اجراء و مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : نواب محمد معظم علی خاں و محترمہ سیدہ عطیہ یاسمین کے بموجب معروف شاعرہ حفیظ النساء کے مجموعہ کلام دل حزین کا رسم اجراء اردو ہال حمایت نگر میں 19 جنوری کو شام 6 بجے منعقد ہوگا ۔ صدارت سید شاہ نور الحق قادری کریں گے ۔ مجموعہ کلام کی رسم اجرائی پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری / ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں انجام پائے گی ۔ محترمہ نکہت آراء شاہین ادبی اجلاس و مشاعرہ کی نظامت کریں گی ۔ تقریب کا آغاز مولانا شہاب الدین سبیلی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب محمد معظم علی خاں خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ اور مجموعہ کلام کی مرتبہ محترمہ سیدہ عطیہ یاسمین تعارفی تقریر کریں گی ۔ تقریب کے مہمانان خصوصی و مقررین جناب ای اسماعیل سابقہ جج و ٹرسٹی نظام ٹرسٹ ، جناب باشا نواز خاں اسپیشل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کریمنل کورٹ نامپلی ، پروفیسر نسیم فریس ، محترمہ جوہریہ جمیل النساء ہاشمی ، نواب میر اکبر علی خاں نائب صدر انڈو عرب لیگ ، محترمہ عاصمہ خلیل رکن محفل خواتین ، محترمہ خیر النساء علیم رکن محفل خواتین ہوں گے ۔ مشاعرہ میں شعراء مسرور عابدی ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، فاروق شکیل ، بصیر افضل ، سردار سلیم ، سلیم ، عاصمہ خلیل ، مظفر النساء ناز ، خیر النساء علیم اور کویتا کرن کلام سنائیں گے ۔ اس ادبی تقریب و مشاعرہ میں صرف مدعو خواتین و حضرات ہی شرکت کریں گے ۔۔

 

ادارہ سوغات نظر کا مذاکرہ و مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( فیاکس ) : معتمد عمومی ادارہ سوغات نظر جناب مومن خاں شوق کے بموجب ادارہ ہذا کا مذاکرہ و غیر طرحی مشاعرہ بروز ہفتہ 21 جنوری بعد نماز مغرب شاہین نواز ہال اشرف ولا ملے پلی منعقد ہوگا ۔ صدارت پروفیسر میر تراب علی کریں گے ۔ مذاکرہ کا عنوان ’ اردو زبان کے مسائل ‘ مہمانان خصوصی پروفیسر مقبول فاروقی ، ڈاکٹر محمد عبدالرحمن ، ڈاکٹر محبوب فرید ہوں گے ۔ جناب مومن خاں شوق مذاکرہ و مشاعرہ کی کارروائی چلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT