Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مجموعہ کلام ’ جھیل تن میں چاند اتر گئے کئی ‘ کی رسم اجراء و مزاحیہ مشاعرہ

مجموعہ کلام ’ جھیل تن میں چاند اتر گئے کئی ‘ کی رسم اجراء و مزاحیہ مشاعرہ

دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء ، مشاعرہ کی بھی صدارت کریں گے

دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء ، مشاعرہ کی بھی صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : فولس پیراڈائز ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر سیاست میں 3 مئی اتوار کو 7 بجے شام میسور کی معروف شاعرہ محترمہ شفیق پروین کا مجموعہ کلام ’ جھیل تن میں چاند اتر گئے کئی ‘ کی رسم اجراء بدست جناب زاہد علی خاں عمل میں آئے گی ۔ بعد ازاں تلنگانہ مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے۔ جب کہ اعزازی مہمان جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اور مہمان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ ہوں گے ۔ نظامت کے فرائض جناب جاوید کمال انجام دیں گے ۔ اس مشاعرہ میں طنزو مزاح کے شعراء جناب شاداب بے دھڑک مدراسی ، چچا پالموری ، سردار اثر ، وحید پاشاہ قادری ، فرید سحر ، شاہد عدیلی ، گوئند اکشے ، لطیف الدین لطیف ، امیر نصرتی اور ستار خاں علیم حصہ لیں گے ۔ شاعرات میں محترمہ تسنیم جوہر ، اومادیوی ، سویتا سونی اور شفیقہ پروین میسوری ہوں گی ۔ خطبہ استقبالیہ جناب م ق سلیم پیش کریں گے ۔ محبان اردو اور شائقین طنز و مزاح سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔ داخلہ کی عام اجازت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT