Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / مجوزہ انتخابات اور اقلیتوں کے لائحہ عمل پر تھنک ٹینک کا اجلاس

مجوزہ انتخابات اور اقلیتوں کے لائحہ عمل پر تھنک ٹینک کا اجلاس

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( راست ) : ایلڈرس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام علماء اکابرین و معزز اراکین کا مشاورتی اجلاس 24 مارچ پیر بمقام علی گڑھ کلب شام 5-30 بجے منعقد ہوگا ۔ سابق منسٹر جناب آصف پاشاہ صدر تھنک ٹینک صدارت کریں گے ۔ جناب شفیق الزماں آئی اے ایس ریٹائرڈ سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری کلیدی نوٹ پیش کریں گے ۔ جناب علی الدین قادری ابوالعلائی ای

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( راست ) : ایلڈرس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام علماء اکابرین و معزز اراکین کا مشاورتی اجلاس 24 مارچ پیر بمقام علی گڑھ کلب شام 5-30 بجے منعقد ہوگا ۔ سابق منسٹر جناب آصف پاشاہ صدر تھنک ٹینک صدارت کریں گے ۔ جناب شفیق الزماں آئی اے ایس ریٹائرڈ سابق ایڈیشنل چیف سکریٹری کلیدی نوٹ پیش کریں گے ۔ جناب علی الدین قادری ابوالعلائی ایجنڈا پیش کریں گے ۔ کنوینرس محمد عطا اللہ ، بھاسکر بینی ، انور علی ایڈوکیٹس نے معزز اراکین و مدعوین سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔

مقامی ادارہ جات کے انتخابات میں تلگو دیشم امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل
تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کے ساتھ اجلاس ، ڈی ایل رویندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سابق چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرنے والے سینئیر قائد کانگریس پارٹی و سابق وزیر ڈاکٹر ڈی ایل رویندر ریڈی نے ادارہ جات مقامی انتخابات کو اپنی ’ انا ‘ کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپنے حامیوں سے پر زور اپیل کی ۔ مسٹر رویندر ریڈی جو اپنے حلقہ اسمبلی کے ایک منڈل میں ادارہ جات مقامی انتخابات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کے لیے نہ صرف اپنے حامیوں بلکہ تلگو دیشم پارٹی کے مقامی قائدین و کارکنوں کے ساتھ اجلاس طلب کیا تھا

اور اجلاس کے شرکاء کے ساتھ اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ادارہ جات مقامی انتخابات میں ہم سب کو مل کر متحدہ جدوجہد کر کے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ لہذا ان انتخابات ( ادارہ جات مقامی بلدیات و ایم پی ٹی سیز ) میں تلگو دیشم امیدواروں کو کامیاب بنا لینے کی پر زور خواہش کی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ڈی ایل رویندر ریڈی نے سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی سے اختلافات کے باعث گذشتہ طویل عرصہ سے کانگریس پارٹی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے ۔ لیکن گذشتہ چند دن قبل ڈاکٹر ڈی ایل رویندر ریڈی نے موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا ۔ لیکن ابھی تک انہوں نے اس سلسلہ میں کوئی باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT