Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / مجگاؤں، ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ میں تقررات

مجگاؤں، ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ میں تقررات

ادخال درخواست کی آخری تاریخ 29 اکٹوبر مقرر
حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) مجگاؤں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایس ایل) کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں ٹیکنیکل اسٹاف اور آپریٹرس کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ کنٹراکٹ کی مدت دو سالہ ہوگی۔ اس ادارے میں جملہ 985 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں 872 فی الحال مخلوعہ ہیں جبکہ 113 بیاک لاگ جائیدادیں ہیں۔ شعبہ جات کے لحاظ سے اے سی رفریجریشن میکانک۔ 1، براس فنشرس۔ 11، کارپنٹر۔ 11، کامپوزٹ ویلڈر ۔ 240، ڈرافٹ مین۔ 15، ڈرائیور۔ 4، الکٹرک کرین آپریٹر۔ 6، فٹٹر۔ 31، شنسٹ 3، الیکٹرانک میکانک۔ 15، فٹٹر ۔ 31، الکٹریشن۔ 38، مل رائٹ میکانک۔ 17، پینٹر۔ 27، پائپ فٹٹر۔ 58، پلانر اسٹمیشن (ایم) ۔ 8، پلانر اسٹمیشن (ای) ۔ 2، کوالٹی کنٹرول انسپکٹر (ایم)۔ 10، کوالٹی کنٹرول انسپکٹر (ای)۔1 ، رگگر ۔ 50، اسٹارس اسٹاپ۔ 1، اسٹرکچرل فیابریکیٹر۔ 291، این ڈی ٹی انسپکٹر۔ 4، انجن ڈرائیور اینڈ سکنڈ کلاس انجن ڈرائیور۔ 1، لانچ ڈسک کرو (لسکر)۔ 8، سیکوریٹی سپاہی۔ 6، چپپر گرائنڈر۔ 65، فائر فائٹر۔ 13، یوٹلیٹی ہیانڈ (سیمی اسکلڈ)۔ 42، سٹیل میکر۔ 6، قابلیت کے اعتبار سے آٹھویں اور دسویں جماعت کامیابی کے علاوہ متعلقہ ٹریڈ میں نیشنل اپرنٹیس شپ سرٹیفکیٹ ؍ ڈپلومہ ہونا چاہئے اور اصول و ضوابط کے مطابق ہیوی ڈیوٹی ڈرائیونگ لائسنس بھی ہونی چاہئے۔ شپ بلڈنگ انڈسٹری میں تجربہ رکھنے والوں کو اہمیت دی جائے گی اور تجربہ کے مطابق نمبرات دیئے جائیں گے۔ ایک تا دو سالہ تجربہ رکھنے والوں کو 10 نمبرات، دو تا تین سالہ تجربہ رکھنے والوں کو 12 نمبرات، تین تا چار سالہ تجربہ رکھنے والوں کو 14 نمبرات، چار تا پانچ سالہ تجربہ رکھنے والوں کو 16 نمبرات، پانچ تا چھ سالہ تجربہ رکھنے والوں کو 18 نمبرات اور 6 سال سے زائد تجربہ رکھنے والوں کو 20 نمبرات دیئے جائیں گے۔ امیدوار کی عمر یکم ؍ ستمبر تک 33-18 برس کے اندر ہونی چاہئے۔ تحریری امتحان، ٹریڈ ٹسٹ اور تجربہ کے تحت امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔ تحریری امتحان کو 30 فیصد اور تجربہ کو 20 فیصد ٹریڈ ٹسٹ کو 50 فیصد نمبرات مقرر ہیں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست نومبر 7 ۔ 14 تواریخ کے درمیان جاری کی جائے گی۔ درخواست فیس 140 روپئے (ایس سی؍ ایس ٹی؍ پی ایچ سی اور سابق فوجیوں سے فیس نہیں لی جائے گی۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ دو جائیدادوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس صورت میں درخواست فیس 200 روپئے ادا کرنا ہوگا۔ درخواستیں آن لائن میں 29 اکٹوبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.mazdock.com ملاحظہ کریں۔

 

TOPPOPULARRECENT