Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مجھے از حد دکھ ہوا ، چیف منسٹر ممتا بنرجی کا ردعمل

مجھے از حد دکھ ہوا ، چیف منسٹر ممتا بنرجی کا ردعمل

کولکاتا ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج نوجوان کرکٹر اَنکیت کیشری کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے تاسف کیا کہ اُن کی زندگی شروع ہونے سے قبل ختم ہوگئی ہے۔ ’’مجھے بے حد دکھ ہوا ہے اور ایسے نوجوان کی تعزیت کے اظہار کیلئے میرے پاس الفاظ کی کمی ہے۔ مجھے پتہ نہیں آیا اس طرح کے نوجوان کرکٹر کے بارے میں تعزیت پیش کرنا درست ہے یا نہیں۔ میں بس اس کا دیدار کرنے آئی ہوں،‘‘ جذبات سے مغلوب ممتا بنرجی نے ایسٹ بنگال کے خیمہ میں یہ الفاظ ادا کئے، جہاں کیشری کی نعش آخری سفر کیلئے لائی گئی۔ چیف منسٹر نے نوجوان کرکٹر کی نعش پر گلہائے عقیدت نچھاور کرنے سے گریز کیا اور اس کی بجائے وہاں خیمہ میں تقریباً 10 منٹ خاموشی سے گزارے۔ بعد میں انھوں نے انکیت کے والد اور اس کے بڑے بھائی سے کلب کے ٹینٹ میں ملاقات کی اور غمزدہ فیملی کو دلاسہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT