Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / مجھے اپنا دوست سمجھیں وزیراعظم نہیں : مودی

مجھے اپنا دوست سمجھیں وزیراعظم نہیں : مودی

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آج کا دن اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ گزار رہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک گیر سطح کے طلبہ کو چاہئے کہ اُنھیں وزیراعظم نہ سمجھیں بلکہ اپنا ایک دوست تصور کریں۔ اُنھوں نے اپنی تقریر میں امتحان کی اُلجھن سے بھرپور اعتماد کے ساتھ نمٹنے اور اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں بھی ایک طالب علم ہوں۔ آپ مجھے اپنا ممتحن بھی سمجھ سکتے ہیں اور آپ مجھے 10 میں سے 10 نمبر بھی دے سکتے ہیں۔ مودی نے طلبہ کے اجتماع سے ایک اسٹیڈیم میں خطاب کیا اور اُنھوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ شک ہونے کی صورت میں اُسے سوالات کرکے دور کرلیں۔ اُنھوں نے کہاکہ لوگ توجہ مرکوز کرنے کو بہت بڑی چیز سمجھتے ہیں لیکن اگر وہ سیکھنے پر توجہ مرکوز کریں تو یہ بات درست ہوسکتی ہے لیکن دن بھر وقت ضائع کرنے اور بعدازاں توجہ مرکوز کرنے پر مشکل درپیش ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر روزانہ سیکھنے پر توجہ مرکوز کی جائے تو ہم تمام چیالنجوں سے بھرپور اعتماد کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT