Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / مجھے اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا

مجھے اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا

لندن۔20 جون(سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں ہندوستانی بیٹسمینس پاکستانی بولروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے تھے وہیں آل راؤنڈ ر ہرڈیک پانڈیا نے 43گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، انہوں نے اپنی اننگز میں 6چھکے اور 4چوکے لگائے لیکن اس سے پہلے کہ ٹیم کی امیدیں زندہ ہوتیں وہ ساتھی کھلاڑی رویند جڈ یجہ کی غلطی سے رن آؤٹ ہوگئے ،میدان سے واپسی پر غصے سے بھرے پانڈیا نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ ہمیں تو اپنوں نے لوٹا، غیروں میں کہاں دم تھا‘‘۔اس ٹوئیٹ کے بعد کئی شائقین نے دلچسپ تبصرہ کئے لیکن پانڈیا نے موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے اس متنازعہ ٹوئیٹ کو ہدف کردیا۔

 

TOPPOPULARRECENT