مجھے بے انتہا خوشی ہو رہی ہے: جشودھا بین

احمد آباد /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لینے کی تیاری کر رہے ہیں، ان کی اہلیہ جشودھا بین نے کہا کہ انھیں بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے شوہر کو اعلی عہدہ مل رہا ہے اور یہ کہ انھوں نے (مودی) انھیں پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے طورپر قبول کیا ہے۔ گجراتی ٹی وی 9 چینل کی جانب سے پیش کردہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ

احمد آباد /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لینے کی تیاری کر رہے ہیں، ان کی اہلیہ جشودھا بین نے کہا کہ انھیں بے انتہا خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے شوہر کو اعلی عہدہ مل رہا ہے اور یہ کہ انھوں نے (مودی) انھیں پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے طورپر قبول کیا ہے۔ گجراتی ٹی وی 9 چینل کی جانب سے پیش کردہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یہ میرے لئے نہایت ہی خوشی کی بات ہے کہ مجھے ان کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔ میں بھگوان سے پرارتھنا کرتی ہوں کہ وہ ان کی حفاظت کرے اور ترقی کرتے رہیں۔ انھوں نے مودی کو مبارکباد دی اور اظہار تشکر کیا کہ انھوں نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اس مرتبہ اپنے پرچہ جات نامزدگی میں انھیں بیوی کے طورپر قبول کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مودی نے مجھے پہلی بار بیوی تسلیم کیا ہے۔ کئی برسوں بعد یہ جان کر میں خوش ہوئی ہوں۔ اب میں اچھا محسوس کر رہی ہوں کہ کئی برس بعد بھی وہ مجھے یاد رکھے ہیں۔ نریندر مودی نے پہلی مرتبہ اپنی شادی شدہ زندگی کا اعتراف کرکے تنازعہ پیدا کیا تھا۔ اب تک انھوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور بیوی کی موجودگی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا۔ ایک سوال پر کہ آپ دونوں کے علحدہ رہنے کی وجہ کیا ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے طلاق نہیں لیا ہے اور نہ ہی ہم الگ ہوئے ہیں۔ ہم سب مل جل کر ہیں، مودی ملک کی خدمت کے لئے خاندان سے دور ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT