Wednesday , November 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / مجھے خوشی ہے کہ ہم نے سیریز جیت لی :روہت

مجھے خوشی ہے کہ ہم نے سیریز جیت لی :روہت

خلیل نے بہتر بولنگ کی

لکھنو۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی ناٹ آؤٹ سنچری سے مین آف دی میچ بنے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی20 میچ اورسیریز دونوں جیتنے میں کامیاب رہنے پر کافی خوشی اور راحت محسوس کر رہے ہیں۔ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹوئنٹی20 میں71 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے ۔ قائم مقام کپتان روہت نے میچ جیتنے کے بعد کہا، یہ ایک نئی پچ تھی اس لئے پہلے ہم نے اسے سمجھنے میں کافی وقت لیا اور اس کے بعد اپنے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جب بھی آپ کو موقع ملتا ہے آپ اچھی کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس کارکردگی کے بعد ہرکوئی خوشی سے گھر جائے گا اور ہم اسی کے لیے کھیلتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم میچ اور سیریز دونوں جیت سکے ۔ کپتان روہت نے میچ میں ناٹ آؤٹ111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 8 چوکے اور7 چھکے لگائے اور مین آف دی میچ بنے ۔اسٹار روہت نے کہا سبھی کی کارکردگی بہترین رہی۔ آپ دھون کے کھیل کو جانتے ہیں وہ حریف بولروں پر دباؤ بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم نے کچھ وقت لیا۔ شروعات میں ہماری شراکت بہت اہم رہی کیونکہ120 سے زائد رن کی شراکت ہمیشہ اہم ہوتی ہے اور لوکیش راہول نے بعد میں اچھا اختتام کیا۔ روہت نے اپنے بولروں کی بھی تعریف کی اور کہا، جسپریت بمراہ ہمارے اہم بولروں میں ہیں اور ہم ونڈے کے مقابلے میں ٹوئنٹی 20 میں ان کا جس طرح سے استعمال کرتے ہیں وہ مختلف ہے ۔خلیل احمد کو نئی گیند چاہیے تھی اور انہوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔ ان کی بولنگ سے ہمیں فائدہ بھی ملا۔ ہندوستانی کرکٹر نے لکھنو کے نئے اسٹیڈیم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے جن اسٹیڈیم پر اب تک کھیلا ہے ان میں سے یہ کافی اچھے اسٹیڈیم میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پہنچے شائقین کی بھی حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT