Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / مجھے فرقہ پرست سیاست سے نفرت ہے :ممتا

مجھے فرقہ پرست سیاست سے نفرت ہے :ممتا

کولکتہ19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج پھر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر ‘فرقہ پرستی’ کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔شہر میں مختلف مقامات پر کالی پوجا کے افتتاح کے بعد محترمہ بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بی جے پی فرقہ پرستی کی سیاست کررہی ہے اور لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے جسے بنگال کے لوگ برداشت نہیں کریں گے ۔ بی جے پی کو یہاں قبولیت نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسے کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ان لوگوں سے نفرت ہے جو اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے کے لئے دوسروں کے مذہبی عقیدوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ کوئی شخص کون سے مذہب کو مان رہا ہے یہ اس کا نجی معاملہ ہے ۔ کوئی بھی کسی دوسرے شخص پر کسی مذہب کو تھوپ نہیں سکتا۔ حکمراں لوگوں کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کریں نہ کہ تقسیم کریں۔وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ کچھ لوگوں نے مندر میں قابل اعتراض اشیا رکھ کر افواہ پھیلا دی ہے کہ ہندوؤں کے جذبات کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسا کیاگیا ہے ۔ ان میں سے ایک شخص کو لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس نے قبول کیا کہ وہ بی جے پی کا رکن ہے ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے فرقہ پرستی کے جھوٹے جال نہیں پھنسنے کی گزارش کی۔محترمہ بنرجی نے کہاکہ ہندو اور مسلمان دونوں کے خون کا رنگ لال ہے ۔ بنگال میں مختلف مذاہب اور عقیدہ کے لوگ بھائی چارہ کے ساتھ متحد ہوکر رہتے ہیں۔ انہوں نے تمام سے پرامن طریقہ سے رہنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT