Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ’’ مجھے ٹیپو سلطان تقاریب میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے ‘‘: اننت ہیگڈے

’’ مجھے ٹیپو سلطان تقاریب میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے ‘‘: اننت ہیگڈے

بنگلورو ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے حکومت کرناٹک سے خواہش کی ہے کہ /10 نومبر کو منعقد شدنی ٹیپو سلطان جینتی جیسی شرمناک تقریب میں شرکت کے لئے انہیں مدعو نہ کیا جائے ۔ اننت کمار ہیگڈے نے گزشتہ روز اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’میں حکومت کرناٹک کو مطلع کرچکا ہوں کہ مجھے اس شخص کی عظمت بیان کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی دعوت نہ دی جائے جو (شخص) ایک بے رحم قاتل ، کمبخت جنونی اور اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے چیف سکریٹری اور اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کو بھی ایک مکتوب لکھا ہے ۔ جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ 18 ویں صدی کے میسور کے فرمانروا کے یوم پیدائش کے ضمن میں منعقد شدنی پروگرام کے دعوت ناموں میں ان (اننت کمار) کا نام شامل نہ کیا جائے ۔ اننت کمار کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ وہ حکومت کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کے ایک جزو کی حیثیت سے انہیں ایسا نہیں لکھنا چاہئیے تھا ۔

TOPPOPULARRECENT