Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ’’مجھے کانٹوں میں رہنا ہے‘‘ : مودی

’’مجھے کانٹوں میں رہنا ہے‘‘ : مودی

گینگٹاک ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’مجھے پھول جیسا نازک مت بننے دینا ، میں کانٹوں کے بیچ میں رہا ہوں ، مجھے کانٹوں کے بیچ میں رہنا ہے لیکن جہاں ضرورت ہو وہاں پھول جیسی ملائمت کے ساتھ دُکھی کے آنسو پونچھنے کے کام یہ زندگی آجائے اس سے بڑی کیا خوش نصیبی ہوگی ‘‘ یہ تبصرہ وزیراعظم نریندر مودی کا ہے جنھوں نے سکم میں وزرائے زراعت کی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ سکم میں تین نئے طرح کے پھولوں کی اقسام کو فروغ دیا گیا ہے اور انھیں تین مختلف نام دیئے گئے جو سردارپٹیل ، دین دیال اُپادھیائے اور نمو(وزیراعظم نریندر مودی) سے موسوم ہے ۔ مودی نے کہاکہ حکومت سکم نے مجھے جو یہ اعزاز دیا اس کیلئے میں احسان مند ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT