Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ’’مجھے گرفتار کر دکھائیں ‘‘، مرکز کو ممتا بنرجی کا چیلنج

’’مجھے گرفتار کر دکھائیں ‘‘، مرکز کو ممتا بنرجی کا چیلنج

کولاگھاٹ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی کے مسئلہ پر مودی حکومت کے خلاف اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے مرکز کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں (ممتا کو) گرفتار کر دکھائے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے افسران کو ’’چھونے‘‘ کے خلاف بھی مودی حکومت کو سخت وارننگ دی ہے۔ ممتا بنرجی نے آج یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ (مرکز) کو ہمارے کسی افسر کو چھونے یا ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں چیلنج کرتی ہوں کہ آپ مجھے گرفتار کردکھائیں۔ اگر آپ میں جرأت ہے تو ہم سب کو گرفتار کریں۔ نوٹوں کے خلاف آواز اٹھانے سے کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی‘‘۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’نوٹوں کی منسوخی سب سے بڑا اسکام ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں کیا سودا بازی ہوئی ہے۔ یہی بات ہم ہزار مرتبہ کہیں گے‘‘۔ بنرجی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے مرکز کی جانب سے اس (ریاست) کے افسران کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے کسی افسر کو چھونے کی جرأت کی تو ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔

TOPPOPULARRECENT