Thursday , February 22 2018
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی اور تجارت میں نقصان پر دو افراد کی خودکشی

محبت میں ناکامی اور تجارت میں نقصان پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے ایک اور کاروبار میں مسلسل نقصان سے ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات گھٹکیسر اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 18 سالہ نوجوان مادھو ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یہ لڑکا علاقہ کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ رمیش بابو جو پیشہ سے تاجر تھا ، ناگول میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کاروبار میں مسلسل نقصان سے پریشان تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT