Sunday , February 18 2018
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی اور مالی پریشانیوں سے دو افراد کی خودکشی

محبت میں ناکامی اور مالی پریشانیوں سے دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) اپل اور مارکٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں محبت میں ناکامی مالی اور گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ پولیس اپل کے مطابق 19 سالہ شخص سائی کمار جو پیشہ سے بائیک میکانک تھا اپل کے علاقہ رامنتاپور میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور ایک ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی بنیاد پر بتایا کہ یہ شخص محبت میں ناکام ہوگیا تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ مارکٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ رما ریڈی جو کوکاپیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے اس نے 3 نومبر کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT