Thursday , December 13 2018

محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ عاشق و معشوقہ کی خودکشی

نلگنڈہ ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : محبت میں ناکامی سے دل برداشتہ عاشق اور معشوقہ نے ریل کی پٹریوں کے نیچے آکر خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی منڈل کے موضع پلے پاڈو کے ساکن سی رمیش انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل اسی موضع کی دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کر کے گھر پر رہنے والی پوچیتا ایکدوسرے سے محبت کرتے تھے ۔ لیکن ان دونوں کے طبقات علحدہ رہنے پر گاؤں اور خاندانی افراد اس کی مخالفت کررہے تھے ۔ بڑے لوگوں کی مخالفت کی وجہ یہ دونوں کل شام اپنے گھروں سے چلے گئے جس پر خاندانی افراد نے نارکٹ پلی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو کر گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا ۔ پولیس ان کو تلاش کررہی تھی کہ ضلع یادادری بھونگیر کے رامنا پیٹ کے مضافات میں واقع ریلوے پٹریوں پر ان کی نعشیں بکھری پڑی دکھائی دی ۔ محبت میں ناکامی کی وجہ یہ دونوں نے خود کشی کرلی ۔ اس کی اطلاع پر موضع میں رنج و غم کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ پولیس نارکٹ پلی خود کشی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT