Friday , July 20 2018
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

محبت میں ناکامی پر دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ کے رانی جو جگت گیری علاقہ کے ساکن گویند راؤ کی بیٹی خانگی ملازمہ تھی جو ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی محبت میں ناکام ہوگئی تھی اور اس سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT