Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / محبت میں ناکامی پر لڑکی کی خودکشی

محبت میں ناکامی پر لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں ایک لڑکی نے محبت سے انکار پر ایسڈ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ بھارگوی جو دلسکھ نگر کے علاقہ بھرت نگر کے ساکن وٹھل کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک راجو نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی ۔ ذرائع کے مطابق راجو صرف دوستی کا قائل تھا ۔ تاہم لڑکی یکطرفہ محبت کا شکار تھی اور راجو سے اس بات کا کئی مرتبہ اظہار بھی کرچکی تھی ۔ گذشتہ دنوں راجو نے بھی بھارگوی سے کہا تھا کہ وہ صرف دوستی پر توجہ دیتا ہے ۔ یہ بات پولیس ذرائع نے بتائی راجو کی بات سے دلبرداشتہ بھارگوی نے یکم نومبر کے دن اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں ایسڈ کا استعمال کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT